Home / اردو / شاہ فھد کی وفات سے مسلم اُمہ ایک مخلص اور ہمدرد راہنما سے محروم ہو گئی

شاہ فھد کی وفات سے مسلم اُمہ ایک مخلص اور ہمدرد راہنما سے محروم ہو گئی

ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج کی مجلسِ عاملہ کے منعقدہ تعزیتی اجلاس میں سعودی فرمانروا شاہ فہد کے انتقال پر گہرے افسوس، دُکھ اورغم کا اظہار کیا گیا۔ اور برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر پرنس ترکی الفیصل کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ افسوس اور دُکھ کی ان گھڑیوں میں وہ سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
شاہ فہد کی وفات سے مسلم اُمہ ایک عظیم مدبر اور راہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ مسلم اُمہ کی بھلائی اور مدد کے لئے اُن کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ لیکن سب سے بڑھ کر خادمِ حرمین شریفین کی حیثیت سے اپنی ذاتی نگرانی میں مکہ اور مدینہ میں حرمین شریفین کی توسیع کے عظیم منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اور دنیا بھر کے کروڑوں عازمینِ حج و عمرہ کی فلاح و بہبود اور اُنہیں جدید سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے ایسے کارنامے ہیں جن کو رہتی دنیا تک سنہرے حروف میں لکھا اور یاد رکھا جائے گا۔

اُن کی وفات سے مسلم اُمہ ایک مخلص، ہمدرد اور عظیم راہنما سے محروم ہو گئی۔

Leave a Reply

Scroll To Top