Home / اردو / نیوز اینڈ میڈیا / ’’مکہ اسلامک کلچرل کیپٹل آف 2005 کی تقریبات‘‘ گورنر مکہ کے نام خط

’’مکہ اسلامک کلچرل کیپٹل آف 2005 کی تقریبات‘‘ گورنر مکہ کے نام خط

ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج نے خط میں عازمیں حج و عمرہ کو اہمیت سے آگاہ کرنے پر زور دیا ہے

سعودی عرب حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ میں ’’مکہ اسلامک کلچرل کیپٹل آف 2005ء‘‘کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں منعقد ہونے والی کانفرنسوں اور سیمینارز میں دنیائے اسلام کے تین سو سے زائد مفکرین اور سکالرز حصہ لے رہے ہیں۔ ان سیمینارز کا انتہائی اہم پہلو سکالرز اور مفکرین کی جانب سے پیش کئے جانے والے مقالات میں حج وعمرہ کے فریضہ کی اہمیت اور مسلم امہ پر اس کے اثرات کو زیربحث لایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج نے گورنر مکہ پرنس عبدالمجید کے نام اپنے ایک خط میں ان کی توجہ اس امر کی طرف دلائی ہے کہ حج وعمرہ کا فریضہ ادا کرنے والے عازمین کی ایک بڑی تعداد دین کے اس انتہائی اہم بنیادی رکن کی اہمیت یا اسے قرآن اور سنت کے احکامات کے مطابق ادائیگی کے ادراک سے بے خبر ہوتی ہے جس سے کروڑوں افراد کے اس مقدس فریضہ کی ادائیگی کے باوجود مسلم امہ یا کسی مسلم معاشرہ میں وہ خاطرخواہ فوائد اور اثرات مرتب نہیں ہو رہے کہ جو اس فریضہ کی ادائیگی سے ہونے چاہئیں۔ ایسوسی ایشن نے اس امر پر زور دیا کہ لاعلمی، بے خبری اور کوتاہی کے موجودہ کلچر کو بدلنے کیلئے غوروخوض اور اقدامات کئے جائیں اس سلسلہ میں مثبت نتائج کے حصول کیلئے مسلم امہ میں حج وعمرہ سے متعلق تعلیم و تربیت اور ٹریننگ کو فروغ دینے اور اسے عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ایسوسی ایشن نے مکہ کی امہ القرا یونیورسٹی کی جانب سے اس موقع پر مکہ مکرمہ سے متعلق سوسے زائد کتب کی اشاعت کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

Leave a Reply

Scroll To Top